میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود ملازم گھر بھیج دیا، کپڑوں کے مشہور برانڈ کا مالک طاہر سعید گرفتار

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود ملازم گھر بھیج دیا، کپڑوں کے مشہور برانڈ کا مالک طاہر سعید گرفتار

ویب ڈیسک
منگل, ۲۴ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

کورونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے باوجود ملازم کو گھر بھیجنے والے مشہور برانڈ کے مالک کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مالک نے ملازم کو لاہور سے اس کے گھر وہاڑی بھجوایا۔نشتر کالونی پولیس کے مطابق گھریلو ملازم کو کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آنے پر اطلاع نہ دینے پر مالک کو گرفتار کیا گیا ۔ ملازم کو اس کے گائوں ضلع وہاڑی بھجوانے پر کپڑوں کے مشہور برانڈ کے مالک طاہر سعید کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ۔ گرفتار، ملزم نے نجی لیبارٹری سے گھریلو ملازم عمر فاروق میں کورونا وائرس پازیٹیو کی اطلاع گورنمنٹ اداروں کو نہ دی، کورونا وائرس کے مزید پھیلا ئوکے تدراک کیلئے مریض کو قرنطینہ مرکز میں رکھنا ضروری ہوتا ہے ۔پولیس نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بجائے کورونا وائرس کے پھیلا ئوکا باعث بننے پر مقدمہ درج کرکے وہاڑی پولیس کوملازم عمر فاروق کے گھر کا پتہ بتا دیا گیا اور اس کو تلاش کیا جارہا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں