پاکستانی عوام مشکل وقت میں زندہ قوم ہونے کی روایت بر قرار رکھیں گے ’ شاہدہ منی
شیئر کریں
اداکارہ وگلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ اس کڑے وقت میں ہمیں ایک قوم بنناہے اورخاص طور پرصاحب ثروت شخصیات معاشی مشکلات کاشکارہونے والوںکی مددکیلئے آگے آئیں ، موجودہ مشکل حالات میں سفید پوش طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ،ہمیں ان کی مدد بھی کرنی ہے اوران کی عزت نفس کا خیال بھی رکھناہے ۔ ایک انٹر ویو میں شاہدہ منی نے کہا کہ پاکستانیوں نے ہر مشکل وقت میں زندہ قوم ہونے کا ثبوت دیا ہے اورمجھے قوی یقین ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میںبھی ہم اپنی روایت کر برقرار رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کاروباری افراد سب سے پہلے اپنے پاس کام کرنے والے ملازمین کی امداد کریں اورانہیں ضروری راشن کی فراہمی سمیت ان کی کچھ نقد مدد بھی کریں۔ اسی طرح ہمارے گلی محلوںمیںایسے سفید پوش لوگ بھی موجودہیں جو فاقہ کرنے کوترجیح دیتے ہیں لیکن کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتے ہمیں ایسے لوگوں کی بڑی احتیاط سے مددکرنی ہے تاکہ ان کی عزت نفس مجروح نہ ہو ۔ اگر مالک مکان غریب کرایہ داروں کا ایک ماہ کا کرایہ معاف کر دیں اور اس کے ساتھ حکومت یوٹیلٹی بلز معاف کرنے کا اعلان کردے تولوگوں کو بڑی حد تک ریلیف مل سکتاہے ۔