میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کوروناوائرس ، بلوچستان میں جزوی لاک ڈائون جاری، پاک فوج کی مدد طلب

کوروناوائرس ، بلوچستان میں جزوی لاک ڈائون جاری، پاک فوج کی مدد طلب

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۲ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

بلوچستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت بلوچستان کی جانب سے 3 ہفتوں کے لئے جزوی لاک ڈائون جاری رہا ، دوسری جانب صوبائی حکومت نے پاک فوج کی مدد بھی طلب کر لی۔ صباح نیوزکے مطابق بلوچستان میں 3 ہفتوں کے لئے جزوی لاک ڈائون کے باعث شہر میں تمام بڑے شاپنگ مالزاور مارکیٹس مکمل بند رہیں ،سڑکیں اور تفریحی مقامات ویران رہے ،اشیائے خورد و نوش، سبزی، گوشت کی دکانیں، میڈیکل اسٹور اور تندور کھلے ہیں۔دوسری جانب لوکل اور دیگر صوبوں کو جانیوالی ٹرانسپورٹ بھی بند کر دی گئی ۔ عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی گئی ہے ۔ صوبائی حکومت نے کورونا کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر بلوچستان میں پاک فوج کی مدد طلب کر لی۔ آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کو سول اختیارات دینے کیلئے خط لکھ دیا، ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج سول اداروں کی مدد کرے گی۔دوسری جانب پاک افغان چمن بارڈر ایک دن کھولنے کے بعد دوبارہ بند کر دیا گیا، گذشتہ روز 95 ٹرک غذائی اجناس لے کر افغانستان گئے تھے ۔ سکیورٹی حکام کے مطابق ٹرکوں کو گزارنے کیلئے ایک دن کیلئے اجازت دی گئی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں