تفتان قرنطینہ مراکز سے مزید295 افراد روانہ
شیئر کریں
تفتان بارڈر پر قرنطینہ مکمل کرنے والے مزید 295 زائرین کو ان کے گھروں پر روانہ کر دیا گیا ۔بلوچستان حکومت کے فوکل پرسن نورالامین مینگل نے کہا ہے کہ تفتان بارڈر پر قرنطینہ مکمل کرنے والے زائرین میں پنجاب کے 148، خیبرپختونخوا کے 125، سندھ کے 18، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے 4 مسافرشامل جنہیں ان کے گھروں پر روانہ کیا گیا ۔فوکل پرسن نورالامین مینگل کے مطابق قرنطینہ مراکز میں بنیادی ضروریات کی جدید سہولیات موجود ہیں جبکہ قرنطینہ مراکز پر تعینات اہلکاروں اور ٹرانسپورٹرز کو خصوصی تربیت کے ساتھ حفاظتی کٹ بھی مہیا کی گئیں ہیں۔واضح رہے کہ پاک ایران سرحدی علاقے تفتان میں قائم قرنطینہ مراکز میں خامیاں سامنے آنے کے بعد صوبائی حکومت نے ہنگامی طور پراقدامات کر کے صورتحال کو بہتر بنانے کی کوشش کی تھی جس پر وزیراعلی بلوچستان کے حکم پر نورالامین مینگل کو خصوصی فوکل پرسن برائے قرنطینہ ریلیف آپریشن مقرر کیا گیا تھا۔