حب ' زائرین کی بس کو حادثہ،جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر5 ہوگئی،24 سے زیادہ زخمی
ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ مارچ ۲۰۲۰
شیئر کریں
بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے شاہ نورانی سے کراچی آنے والے زائرین کی بس الٹنے کے نتیجے میںجاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر5 ہوگئی اور 24سے زیادہ زخمی ہیں،جاں بحق ہونے والوں میں خاتون اور بچے شامل ہیں، جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق کراچی سے ہے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق اتوار کی شب ویراب کے قریب بس الٹنے سے خواتین و بچوں سمیت 24سے زائد زخمی ہونے والوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب اور عباسی شہید اسپتال کراچی منتقل کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ زائرین کا تعلق کراچی کے علاقے کورنگی سے بتایا جاتا ہے جو شاہ نورانی درگاہ کی زیارت کر کے واپس کراچی آرہے تھے ۔