میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں ایک ہی روز میں کرونا وائرس کے 18 کیسز سامنے آ گئے ۔مجموعی تعداد 35 ہو گئی

سندھ میں ایک ہی روز میں کرونا وائرس کے 18 کیسز سامنے آ گئے ۔مجموعی تعداد 35 ہو گئی

ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ میں ایک ہی روز میں کرونا وائرس کے 18 کیسز سامنے آ گئے جس کے بعد سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 35 ہو گئی ہے ۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق33 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 2 مریض صحت یابی کے بعد ڈسچارج ہو چکے ہیں۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق کراچی سے 21 ، سکھر سے 13 جبکہ حیدرآباد سے ایک مریض میں اب تک کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ،سندھ میں اب تک 33 کرونا وائرس کے مریض زیر علاج ہیں۔13 افراد تافتان سے بذریعہ بس سکھر لائے گئے تھے ، جبکہ 4 کا تعلق کراچی سے ہے ۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق 3کرونا وائرس کے مریض گزشتہ دنوں سعودیہ عرب سے آئے ہیں، کرونا وائرس کی تشخیص مقامی شہری میں بھی ہوئی ہے ، ایک مریض کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے ، محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد34 ہو گئی،2 مریض ڈسچارج ہو چکے ہیں جبکہ 32 مریض اب بھی زیر علاج ہیں،صوبے میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 34ہوگئی ہے ،پورے ملک میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 51 ہوچکی ہے ۔ ایران سے مذریعہ تافتان بارڈر آنے والے زائرین میں سے 13افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ ان زائرین کی تعداد بہت زیادہ ہے اور انہیں سکھر میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے مذید افراد میں بھی کورونا وائرس ہونے کا خدشہ ہے ،اس وقت سندھ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ ہے اور صوبے میں کورونا کی تصدیق ہونے والے 90فیصد مریض ایران کا سفر کر کے آئے ہیں،وفاقی حکومت کی ناقص منصوبہ بندی کے باعث سندھ میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے ،چین کے شہر ووہان میں کورونا وائرس پر قابو پانے میں چین کی حکومت کی حکمت عملی کا سب سے زیادہ عمل دخل تھا،کیونکہ چین کی حکومت نے کورونا وائرس سے زیادہ متاثر ہونے والے شہر ووہان میں نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی تھی مگر پاکستان کی حکومت نے چین کے اس تجربے سے فائدہ نہیں اٹھایا،اس وقت سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ قابل تحسین اقدامات کر رہے ہیں،ان کے بروقت حفاظتی اقدامات کے لیئے کیئے جانے والے فیصلوں کی وجہ سے صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے میں بہت مدد مل رہی ہے ،بلوچستان میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد6،گلگت بلتستان میں 5اور وفاقی دارلحکومت اسلام اباد مین 2کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،اس وقت ملک میں کورونا وائرس کی تصدیق شدہ کیسز کی تعداد51 ہے جن میں سے صوبہ سندھ کے 2مریض صحتیاب ہوکر ڈسچارج ہوگئے ہیں جبکہ سندھ میں اس وقت 32مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں