میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آرمی چیف کا شہید ونگ کمانڈرنعمان اکرم کوزبردست خراج عقیدت

آرمی چیف کا شہید ونگ کمانڈرنعمان اکرم کوزبردست خراج عقیدت

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۲ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ونگ کمانڈر نعمان اکرم اپنے فرض کی ادائیگی کے دوران شہید ہوئے ۔ دفاع وطن کیلئے جان دینا بہترین فریضہ ہے ۔ اپنی جان مادر وطن پر قربان کرنے سے بڑی کوئی قربانی نہیں ہوتی ۔پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ غمزدہ خاندان کے دکھ میں شریک ہیں۔آرمی چیف نے شہیدونگ کمانڈرنعمان اکرم کوزبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔یاد رہے کہ پاکستان ائیرفورس کا ایف سولہ طیارہ یوم پاکستان کی ریہرسل کے دوران اسلام آباد میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ حادثے میں طیارے کے پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم بھی جام شہادت نوش کر گئے ہیں۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایف سولہ طیارہ 23 مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں ریہرسل پر تھا کہ اچانک دن 11 بجے کے قریب شکرپڑیاں کے قریب جنگل میں گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے ایئر ہیڈ کوارٹرز میں ایک اعلی سطح انکوائری بورڈ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے ۔صدر مملکت عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سمیت سیاسی رہنماوں نے طیارے کے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ونگ کمانڈز نعمان اکرم شہید کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں