ایم کیو ایم کے مر کز بہا در آبا د پر صدر آزاد کشمیر مسعود خان کی آمد
شیئر کریں
متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے مر کز بہا در آبا د پر آزاد جمو ں کشمیر کے صدر مسعود خان کی آمد کنوینر ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی سے ملا قات اس دوران باہمی دلچسپی کے امو ر زیر غور آئے بلخصوص مقبو ضہ کشمیر میں طو یل لاک ڈاؤن اور انسانی حقوق کی خلا ف ورزیو ں کی شد ید الفا ظ میںمذمت کی گئی بھارتی افواج کی جا نب سے کشمیر ی قیا دت کو قید میں رکھنے نو جو انو ں کو عقوبت خانو ں میں تشدد کا نشانے بنانے کی بھی مذمت کی گئی اس ملا قات میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامرخان ،ڈپٹی کنوینرز نسرین جلیل ،کنور نوید جمیل ،میئر کر اچی وسیم اختر ،ڈپٹی میئر ورکن رابطہ کمیٹی ارشد حسن ،ممبر صوبا ئی اسمبلی محمد حسین بھی موجو د تھے ۔ملا قات کے بعد مشتر کہ پر یس کا نفر نس کر تے ہو ئے ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے کہا کہ ہمارے لئے یہ اعزاز کی با ت ہے کہ آزاد جموں کشمیر کے صدر ہما رے درمیان ہیں ہم انہیں ایم کیو ایم پاکستان کے مر کز پر خو ش آمد کہتے ہے ہم نے آج ملا قات میں یہ طے کیا کہ کشمیریو ں کی جد وجہد آزادی کی غیر مشروط حما یت کر تے ہیں اور بھارت کے مظا لم جس میں طو یل لا ک ڈاؤن اور بھارت کے دیگر علا قوں میں مسلمانو ں اور دیگر اقلیت کے ساتھ روا رکھے جا نے والے سلوک کی مذمت کر تے ہیں بھارت میں جنونی مذہبی انتہا پسند وں کی حکو مت کا آنا نہ صر ف باعث تشویش ہے بلکہ اس نے بھارت کے سیکولر چہر ے کو بے نقاب کر دیا جموںکشمیر کی امتیا زی حیثیت کو ختم کر کے جس فسطا ئیت کا مظا ہر ہ کیا ہے اس کی پو ری دنیا نے مذمت کی ہے ہند وستان کے مذہبی جنونیوں نے شہر یت کے قانون کی آڑ میں مسلما نو ں اور دیگر مذہبی ونسلی اقلیتوں کو نشانہ بنا رکھا ہے حکو مت پاکستان اور ریا ست پاکستان کو چاہیے کہ کشمیر ی عوام اور بھارت کے مسلما نو ں کیلئے ازسرنو پا لیسیاں تر تیب دیں امت مسلمہ کو بھی بید ار کر نے کی ضرورت ہے اس مو قع پر آزاد جموں کشمیر کے صدر مسعود خان نے اظہا ر خیال کر تے ہوئے کہا کہ میر ے لئے یہ اعزاز کی با ت ہے کہ میں ایم کیو ایم پاکستان کے مر کز پر مو جو د ہو ں اور خالد مقبو ل صدیقی سمیت ایم کیو ایم پاکستان کے قائد ین نے میر ا استقبا ل کیا ایم کیو ایم پاکستان نہ صرف کراچی بلکہ پاکستان کی ایک توانا آواز ہے اس نے اہل جمو ںکشمیر سے اظہا ر یکجہتی کی جو آواز بلند کی ہے میں اس پر انکا شکر گزار ہو ں ہند وستان کی جا نب سے اہل جموںکشمیر پر مسلسل ظلم روا رکھا گیا ہے لیکن 200سالہ تا ریخ گو اہ ہے کہ کشمیر یو ں نے ہتھیا ر نہیں ڈالے 1947ء سے لیکر اب تک 5لا کھ کشمیر یو ں نے جا نو ں کے نذارنے دیے اور آج بھی بھارتی افواج کی قید میں 12سال سے لیکر 15بر س کے 15ہزار نو جو ان موجو د ہے جن پر انسانیت سوز تشدد صرف اس لئے کیا جا رہا ہے کہ وہ آزادی کی با ت نہ کر یں او ر حق خو د رادیت سے دستبر ادر ہو جا ئیںجس طر ح ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے کہا کہ اب ظلم صرف اہل جموں کشمیرپر نہیں بلکہ بھارت کے دیگر علا قوں میں بھی مسلما نو ں پر شروع ہو گیا ہے جس طر ح دہلی میں مسلما نو ں کو چن چن کے قتل کیا گیا ان کی املا ک کو مسجد کو نذرآتش کر دیا گیا بھارت کے مظا لم سے دنیا کو روشنا س کر انا ہوگا اور ہمیں اہل جموں کشمیر اور ہند وستان کے مسلما نو ں کو یہ پیغام دینا ہے نہ وہ لا وارث ہے اور نہ ہی یتیم۔قبل اذیں مسعود خان کی ایم کیو ایم پاکستان کے مر کز آمد کے مو قع پر سینر ڈپٹی کنوینر عامرخان ،ڈپٹی میئر ورکن رابطہ کمیٹی ارشد حسن اور دیگر اراکین رابطہ کمیٹی نے انکا پر تپا ک استقبا ل کیا ۔