روہڑی ٹرین حادثہ،ڈرائیور نے وجوہات بتا دیں
ویب ڈیسک
هفته, ۲۹ فروری ۲۰۲۰
شیئر کریں
روہڑی میں پیش آنے والے ہولناک ٹرین حادثے کی وجوہات ریل گاڑی کے ڈرائیور نے بتا دیں۔نجی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرین ڈرائیور نے کہا ہے کہ پھاٹک سے بہت کم فاصلے سے اچانک بس سامنے آگئی، ایمرجنسی بریک لگایا لیکن فاصلہ بہت کم تھا جس کے باعث تصادم ہوگیا۔ڈرائیور کا کہنا تھا کہ بیگمان جی ریلوے اسٹیشن سے ٹرین مقررہ رفتار سے جارہی تھی، کم فاصلے سے ٹکرانے کی وجہ سے انجن اور بس دونوں کا نقصان ہوا۔