میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کروناوائرس سے حفاظتی انتظامات اور آگاہی مہم شروع

کروناوائرس سے حفاظتی انتظامات اور آگاہی مہم شروع

ویب ڈیسک
هفته, ۲۹ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

پارلیمنٹ ہاوس میںمختلف جگہوں پر کروناوائرس سے آگاہی کے پمفلٹ چسپاں کئے گئے ،آگاہی پمفلٹ تمام لفٹوں کے اندراور باہراور دیگر مقامات پر لگائے گئے ہیں جن میں پانچ نکات بتائے گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ملک میں کروناوائرس کے دومریضوں کے تصدیق کے بعد حفاظتی انتظامات اور آگاہی مہم شروع ہوچکی ہے ۔جمعہ کوپارلیمنٹ ہاوس میں بھی ملازمین وپارلیمنٹ میں آنے والے دیگر افراد کے لیے آگاہی پمفلٹ اشتہارات لگادیئے گئے ہیں مگر پمفلٹ میں کئی نہیں لکھاگیاہے کہ یہ پمفلٹ کس مجاز اتھارٹی کی طرف سے لگائے گئے ہیں۔پارلیمنٹ ہاوس کی لفٹوں کے اندراورباہر ،بائیومیٹرک نظام کے قریب اور دیگر مقامات پر لگائے گئے ہیں ۔پمفلٹ میں چھ نکات ہیں جن میں عوام سے کہا گیا ہے کہ ہجوم والی چگہوں پر جانے سے گریزکریں ،ضروری ہوتوماسک لگائیں ،صابن سے ہاتھ دھوتے رہیں،پانی ابال کرزیادہ سے زیادہ استعمال کریں ،نزلہ اورزکام کے مریضوں سے دوررہیں،اورفلومیں مبتلاافرادرومال اور ماسک کا استعمال ضرورکریںشامل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں