میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کرونا وائرس، ملک بھر میں حفاظتی انتظامات مزید سخت

کرونا وائرس، ملک بھر میں حفاظتی انتظامات مزید سخت

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۸ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

دو افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں حفاظتی انتظامات مزیدسخت کردئیے گئے ہیں جبکہ کوئٹہ تفتان بارڈر تاحکم ثانی بند ہے ۔تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ملک بھر کے ایئرپورٹس پر اسکریننگ سخت کر دی گئی ہے ،اس کے علاوہ چمن بارڈر پر مسافروں کی اسکریننگ جاری ہے اور ایران سے آنے والے زائرین کو قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ایران کے ساتھ براہ راست پروازوں پرتاحکم ثانی پابندی عائد کی جاچکی ہے ۔کراچی میں ایک شخص میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد حکومت سندھ نے صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے 27 اور 28 فروری کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم گزشتہ روز صوبائی حکومت کی جانب سے ایک اور نوٹیفکیشن جاری ہوا جس میں بتایا گیا تھا کہ اب تمام تعلیمی ادارے دو مارچ بروز پیر تک بند رہیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں