نجی ا سکولز کا فیسوں میں اضافے کا اختیار ختم کردیاگیا
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۸ فروری ۲۰۲۰
شیئر کریں
اسلام آباد ہائی کورٹ نے نجی اسکولز کو فیسوں میں اپنی مرضی کے اضافے سے روکتے ہوئے فیسوں میں اضافے کا اختیار پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا)کے حوالے کردیا۔ جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے نجی اسکولز کے خلاف فیسوں میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے نجی اسکولز کو اپنی مرضی سے فیسوں میں اضافے سے روک دیا۔ہائی کورٹ نے نجی اسکولز کی فیسوں کے تعین کا اختیار پیرا کو دے دیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ پیرا نجی اسکول کی فیسوں کے تعین کے لیے سپریم کورٹ کے فیصلے سے رہنمائی لے ۔