میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہباز شریف کی غیر موجودگی اسمبلی قوانین کی خلاف ورزی ہے ، فواد چودھری

شہباز شریف کی غیر موجودگی اسمبلی قوانین کی خلاف ورزی ہے ، فواد چودھری

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۱ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چو دھری نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر طویل عرصے سے ایوان میں نہیں آ رہے ، شہباز شریف کی غیر موجودگی اسمبلی قوانین کی خلاف ورزی ہے ، اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف ،میاں محمد نواز شریف کو واپس لانے کی گارنٹی دے کر خود ہی غائب ہیں۔جمعہ کے روز اپنے ٹویٹر بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ انہوں نے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا جس میں انہوں نے شہباز شریف کے ایوان میں نہ آنے پرکڑی تنقید کرتے ہوئے معاملہ سپیکر کے سامنے اٹھا دیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈرطویل عرصے سے ایوان میں تشریف نہیں لارہے ، شہباز شریف پبلک اکائونٹس کمیٹی کا عہدہ پہلے چھوڑ چکے ہیں، قانون سازی میں اپوزیشن لیڈر کا اہم کردار ہے ، شہباز شریف خصوصی مراعات بھی لے رہے ہیں، ان کی غیر موجودگی اسمبلی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ان حالات کے مد نظر یا تو شہباز شریف سے اسمبلی میں واپسی کی حتمی تاریخ پوچھی جائے اور یا پھرنیا اپوزیشن لیڈر منتخب کرنے کیلئے پراسیس کا آغاز کیا جائے ، کیونکہ قائد حزب اختلاف کا عہدہ لمبا عرصہ خالی نہیں رکھا جا سکتا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں