ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۹ فروری ۲۰۲۰
شیئر کریں
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور روپے کی قدر میں استحکام دیکھا گیا ۔بدھ کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 154.40روپے میں فروخت ہوا جو کہ گذشتہ روز بھی اسی قیمت میں فروخت کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر بالترتیب 5پیسے سستا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 10پیسے مہنگا ہوگیا۔منگل کے روز ملک بھر میں امریکی ڈالر کی قدر میں ملا جلا رحجان دیکھنے میں آیا، اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 10پیسے مہنگا ہونے کے بعد 154روپے 40پیسے کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔دوسری طرف اوپن مارکیٹ کے برعکس انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 5 پیسے کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر 154روپے 21پیسے سطح پر پہنچ گیا ۔