میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کی خدمات کے اعتراف میں عالمی تعان بہت کم ہے ، انتونیو گوتریس

پاکستان کی خدمات کے اعتراف میں عالمی تعان بہت کم ہے ، انتونیو گوتریس

ویب ڈیسک
پیر, ۱۷ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ پاکستان نے اندرونی مسائل کے باوجود افغان مہاجرین کیلئے مثبت اقدامات کئے ، پاکستان مہاجرین کی میزبانی کرنے والا ترکی کے بعد دوسرا بڑا ملک ہے ، پاکستان نے 40 سال افغان مہاجرین کیلئے دروازے کھلے رکھے ۔ انہوں نے اسلام آباد میں افغان مہاجرین کانفرنس میں خطاب کے دوران کہا کہ 40 سال سے افغان عوام مسائل کا شکار ہیں، پاکستان نے اپنے اندرونی مسائل کے باوجود افغان مہاجرین کیلئے مثبت اقدامات کیے ۔ پاکستان کی فراخ دلی دہائیوں پر محیط ہے ، پاکستان اور ایران مہاجرین کو پناہ دینے والے دنیا کے بڑے ممالک ہیں، پاکستان مہاجرین کو پناہ دینے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے ، پاکستان نے افغان مہاجرین کیلئے دروازے کھلے رکھے ، پاکستان کی خدمات کے اعتراف میں عالمی تعان بہت کم ہے ، عالمی برادری کو آگے آنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو پاکستان میں افغان مہاجرین کے لیے آگے آنا چاہئے ، پاکستان اور ایران دنیا بھرمیں مہاجرین کے بڑے میزبان ملک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان مسئلے کے تمام حل افغانستان کی سرزمین میں ہی پنہاں ہیں، افغانستان اور اس کے عوام کو اب تنہا نہیں چھوڑنا ہوگا، عالمی برادری کو اب افغانستان کے مسئلے پر اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں