میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مولانا عبدالغفور حیدری نے بلاول بھٹو زرداری کو گلے لگا لیا

مولانا عبدالغفور حیدری نے بلاول بھٹو زرداری کو گلے لگا لیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۴ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری مولویوں میں گھر گئے ۔ جے یو آئی (ف) کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے بلاول بھٹو زرداری کو جپھی ڈال لی۔ بلاول بھٹو زرداری ایوان میں آئے تو متعدد اپوزیشن ارکان ان سے ملے ۔ اپنی نشست کی جانب جانے لگے تو جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ارکان پارلیمنٹ مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا اسعد محمود، مولوی فیض محمود اور جے یو آئی کے دیگر ارکان بلاول بھٹو زرداری سے تپاک کے ساتھ ملے ۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے باقاعدہ بلاول بھٹو زرداری سے معانقہ کیا۔ پیپلزپارٹی کے سربراہ کچھ دیر جے یو آئی کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے رہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں