میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سسٹم کے منظر نامے کو مستحکم قرار دیدیا

موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سسٹم کے منظر نامے کو مستحکم قرار دیدیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۷ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

موڈیز انویسٹرز سروسز نے خومختار اداروں کے قریبی تعلق، متحرک فنڈنگ اور لیکویڈیٹی کی بدولت آئندہ 12سے 18 مارہ کے دوران پاکستان کے بینکنگ سسٹم کے لیے مستحکم آوٹ لک(منظرنامے ) کا اعلان کیا ہے ۔ایجنسی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کام کے ماحول کے اعتبار سے پاکستان میں معاشی سرگرمیوں کو ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ توانائی کی پیداوار اور مقامی سطح پر سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری سے مدد ملے گی۔ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ تجارت میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی سے نچلی سطح پر نجی سرمایہ کاری کا امکان ہے ۔موڈیز کے سینئر نائب صدر کونٹین ٹینوس کپریوس نے کہا کہ حالیہ عرصے میں خودمختار کریڈٹ پروفائل بہتر ہوئی ہے جس کی بدولت حکومتی سیکیورٹیز سے بینکوں کو فائدہ پہنچا جو ان کے اثاثوں کا 40فیصد بنتا ہے ۔کونٹین ٹینوس کپریوس نے کہا کہ ملک میں بینکوں کے لیے کام کرنے کی شرائط میں بتدریج بہتری آرہی لیکن سخت مانیٹری شرائط اور حکومت کی بھاری قرضوں کی بڑھتی ہوئی ضرورت کے پیش نظر ان کے لیے کام کرنا مشکل ہے ، جس سے نجی شعبے میں سرمایہ کاری پر منفی اثرات مرتب ہوں گے ۔موڈیز نے کہا کہ پاکستان میں معاشی ترقی کی صورتحال مایوس کن ہونے کے باوجود ایکسچینج ریٹ گزشتہ سال جون سے مستحکم ہے اور مارکیٹ کو امید ہے کہ آئندہ چند برسوں میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ میں کمی کا امکان ہے ۔اعلامیے کے مطابق صارفین کی جانب سے ڈپوزٹ میں استحکام اور بڑھتی ہوئی لیکویڈیٹی بھی اہم عناصر رہے جس سے بینکوں کو کم مالیت کی بے پناہ فنڈنگ ملی، تاہم منافع میں معمولی اضافہ متوقع ہے لیکن یہ تاریخی اعدادوشمار سے کم رہے گا۔ایجنسی نے امید ظاہر کی کہ حکومت ضرورت پڑنے پر اہم بینکوں کی مدد کرے گی لیکن بی 3 ریٹنگ کی جانب سے عکاسی کرتے ہوئے کہا گیا کہ مالی سال میں درپیش چیلنجز کے سبب اس کی ایسا کرنے کی صلاحیت محدود ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ بی 3 بہتر کرتے ہوئے منفی سے مستحکم کر دی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں