میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 18 کروڑ 40 لاکھ ڈالر اضافہ

اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 18 کروڑ 40 لاکھ ڈالر اضافہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۳۱ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ایک ہفتے کے دوران اس کے ذخائر میں 18 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ۔ایک اعلامیے میں اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ذخائر 11.73 ارب ڈالر سے بڑھ کر 11.91 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔کمرشل بینکوں کے ذخائر نو کروڑ ڈالر کمی سے 6.44 ارب ڈالر ہوگئے جبکہ مجموعی ملکی ذخائر 18.27 ارب ڈالر سے بڑھ کر 18.36 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔مالی سال 20-2019 میں پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی(آئی ٹی) سیکٹر کی برآمدات میں 60 کروڈ ڈالر سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رواں مالی سال کے پہلی ششماہی میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں دو اعشاریہ دو فیصد اضافہ کے ساتھ مجموعی طور پر 21 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال جولائی 2019 سے دسمبر 2019 کے درمیان آئی ٹی اور آئی سے متعلق خدمات کی برآمدات 653 ملین ڈالر رہیں۔ پچھلے سال اسی عرصے میں پاکستان کی آئی برآمدات 536 ملین ڈالر تھیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں