میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گندم کی ایک لاکھ بوریاں کراچی پہنچ گئی ہیں۔ہری کشوری لال

گندم کی ایک لاکھ بوریاں کراچی پہنچ گئی ہیں۔ہری کشوری لال

ویب ڈیسک
منگل, ۲۱ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

صوبائی وزیر خواراک ہری رام کشوری لال نے کہا ہے کہ گندم کی ایک لاکھ بوریاں کراچی پہنچ گئی ہیں۔ مزید پچاس ہزار بوریاں پہنچ جائیں گی۔ ٹرانسپورٹر ز کی 12دن کی ہڑتال کی وجہ سے این ایل سی کو گندم پہنچا نے میں مشکلات پیش آئیں جس کی وجہ سے ترسیل رک گئی تھی۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت این ایل سی کے 200ٹرالر گندم کی ترسیل میں مصروف ہیں 3لاکھ میٹرک ٹن گندم کی ترسیل سے آٹے کی قیمتیں مکمل طور پر ضابطے میں آ جائیں گی۔ صوبائی وزیر خوراک ہری رال کشوری لال نے فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سند ھ حکومت کی جانب سے گزشتہ سیزن میں گندم کی خریداری نہ کرنے کی وجہ سے گندم کا بحران پیدا ہوا۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ پنجاب نے تو گندم کی خریداری کی تھی تو وہاں گندم کے بحران کا ذمہ وار کون ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گندم کا بحران سندھ تک محدود نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں فیڈ ملز کو 8لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدنے کی اجازت دی گئی جس کی وجہ سے ملک میں گندم کا بحران پیدا ہوا۔ انہوںنے کہا ہے کہ آج محکمہ خوراک نے فلو ز ملز ایسوسی ایشن کے تعاون سے کراچی میں 8بچت بازاروں میں سرکاری نرخوں پر شہریوں کو آٹے کی فراہمی جاری رکھی جبکہ منگل کے روز مزید مقامات پر آٹے کے ٹرکو ں کے ذریعے شہریوں کو رعایتی نرخوں پر آٹا مہیا کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہاکہ محکمہ خوراک کے پاس 7لاکھ میٹرک ٹن گندم کا ذخیرہ موجود تھا جس کی وجہ سے خریداری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوںنے کہا کہ پاسکو سے خریدی گئی گندم 15روزپہلے پہنچی ہے ۔ اس سے قبل محکمہ خوراک کے پاس موجود اسٹاک سے فلورملز کو گندم کی فراہمی کی گئی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ گندم کی چوری میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے چوری میں ملوث کوئی کتنا با اثر کیوں نہ ہو کارروائی سے بچ نہیں پائے گا۔ صوبائی وزیرنے کہا کہ وزیر اعلی سندھ نے آٹے کی مقررہ قیمت پر فروخت کو یقینی بنانے کے لئے سخت احکامات جاری کئے ہیں او ر کمشنر زاو رڈپٹی کمشنرز کو ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف چھاپا مار کاروائیاں کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ اس موقع پر فلو ر ملز ایسوسی ایشن کے سابق صدر چوہدری محمد یو سف ، سیکریٹری خوراک سندھ لئیق احمد ودیگر بھی موجود تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں