میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کوئٹہ میں مسجد پر دہشت گرد حملے کی رپورٹ طلب کی ہے ، عمران خان

کوئٹہ میں مسجد پر دہشت گرد حملے کی رپورٹ طلب کی ہے ، عمران خان

ویب ڈیسک
هفته, ۱۱ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں مسجد پر دہشتگرد حملے کی رپورٹ طلب کی ہے ۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کوئٹہ میں مسجد کے اندر نماز پڑھتے ہوئے لوگوں کو نشانہ بنایا گیا، زخمیوں کو تمام طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کا کہا ہے ، شہید ڈی ایس پی امان اللہ بہادر اور مثالی افسر تھے ۔ دوسری جانب کوئٹہ سیٹلائٹ ٹائون کی مسجد میں دھماکے کے بعد شہر میں فضا سوگوار ہے ، دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی نے درج کرلیا۔ دھماکے میں ڈی ایس پی پولیس ٹریننگ کالج امان اللہ اور امام مسجد حافظ ضیا اللہ سمیت 15 نمازی شہید جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوئے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں