میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ، اوگرا ،وزارت پٹرولیم کونوٹس جاری

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ، اوگرا ،وزارت پٹرولیم کونوٹس جاری

ویب ڈیسک
جمعرات, ۹ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ ہائیکورٹ نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر اوگرا، وزارت پیٹرولیم اور وزارت قانون کو نوٹس جاری کر دیئے ۔ جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں ایڈووکیٹ عرفان عزیزکی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پرسماعت ہوئی۔اس موقع پر درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ بے جا اضافے سے عوام کو مشکلات کا اضافہ ہے ، حکومت نے 16 مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے دو مرتبہ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی ہے ،ایک بار 25 پیسے جبکہ دوسری بار 35 پیسہ کمی گئی ۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ جب پیسوں کی کرنسی ختم ہوگئی ہے تو پیسوں میں ٹرانزیکشن کو غیر قانونی قرار دیا جائے ۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ حکومت فی لیٹر پیٹرول پر 65 روپے ٹیکس وصو ل کر رہی ہے ،قیمتوں میں کمی کی جائے ۔ بعد ازاں عدالت نے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 14 جنوری تک ملتوی کر دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں