میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعلیٰ سندھ کے مشیران ،معاون خصوصی کی تقرری سے متعلق کیس کی سماعت

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیران ،معاون خصوصی کی تقرری سے متعلق کیس کی سماعت

ویب ڈیسک
جمعرات, ۹ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ کے مشیران اور معاون خصوصی کی تقرری سے متعلق کیس میں سندھ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے حکم ناموں کو درخواست حصہ بنانے کا حکم دیتے ہوئے نوٹیفکیشن پیش کرنے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ سندھ کے مشیران اور معاون خصوصی کی تقرری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ سندھ کے مشیراورمعاون خصوصی منتخب نمائندوں کے اختیارات استعمال کررہے ہیں،مرتضیٰ وہاب کوترجمان ،مشیر قانون اور مشیربرائے ماحولیات لگایاگیا،درخواست گزارمحمود اخترکاکہنا ہے کہ حکومت سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب کے علاوہ اور بھی لوگ ہیں۔عدالت نے استفسار کیا کہ عدالت نے مرتضیٰ وہاب کیخلاف جو حکم جاری کیا اس کی کاپی کہاں ہے ؟،عدالت نے سندھ ہائیکورٹ اورسپریم کورٹ کے حکم ناموں کو درخواست کا حصہ بنانے کاحکم دیدیا،عدالت نے تمام معاون خصوصی ،مشیران کے نوٹیفکیشن بھی پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 22 جنوری تک ملتوی کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں