ڈالر کی قیمت میں اضافہ، ایک سال میں آئل ریفائنریز کو 22ارب روپے کا نقصان
ویب ڈیسک
بدھ, ۸ جنوری ۲۰۲۰
شیئر کریں
ڈالر کی قیمت میں اضافہ سے ایک سال کے دوران آئل ریفائنریز کو 22ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔جبکہ فرنس آئل کی قیمت کم ہونے سے بھی ریفائنریز کو نقصان ہو اہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قیمت کم ہونے سے آئل ریفائنریز کو روزانہ آٹھ کروڑ روپے کا نقصان ہورہا ہے ۔ اٹک آئل کو ساڑھے چھ ارب روپے جبکہ نیشنل ریفائنری کو آٹھ ارب روپے کا نقصان ہوا ہے ، جبکہ پی آر ایل کو پانچ ارب 80کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے اور بائیکوکو ایک ارب 70کروڑ روپے سے زائد نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔