آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع،حکومت نے حکم امتناع مانگ لیا
شیئر کریں
حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر حکم امتناعی جاری کرنے اور نظرثانی اپیل پر لارجر بنچ بنانے کی درخواست دائر کردی۔وفاقی حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق فیصلے پر نظرثانی درخواست کے بعد مزید دو متفرق درخواستیں دائر کردیں۔ 2 الگ الگ درخواستوں میں حکم امتناع جاری کرنے اور لارجر بینچ کی استدعا کی گئی ۔حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ سے پانچ رکنی لارجر بینچ بنانے کی استدعا کردی۔وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے حکم امتناع بھی مانگ لیا۔ حکومت نے عدالت سے استدعا کی کہ نظرثانی درخواست پر فیصلے تک 28 نومبر کے حکم پرعملدرآمد معطل کیا جائے ۔سپریم کورٹ نے 28 نومبر کو پارلیمنٹ کو 6ماہ میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قانون سازی کرنے کا حکم دیا تھا۔ 26دسمبر کو حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کی تھی۔