ایم کیو ایم نے سندھ حکومت سے ہاتھ ملانے کیلئے آمادگی ظاہر کردی
شیئر کریں
پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھ حکومت میں اتحاد اور وزارتوں کی پیشکش پر متحدہ قومی موومنٹ نے مشروط آمادگی ظاہر کردی۔ایم کیو ایم کے سینئررہنما خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی اگر ہاتھ ملانا چاہتی ہے توفارمولا دے وزارتیں نہیں چاہئیں لیکن پیپلز پارٹی بلدیاتی نظام صحیح کرے تو ہم ہاتھ ملانے کو تیار ہیں۔نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے متحدہ رہنما کا کہنا تھا کہ یہ شمولیت کی پیش کش نہیں ہے بلکہ جلسے میں تقریر کی گئی تھی۔سندھ کے مسائل وزارتوں سے نہیں بلکہ تعلیم اور اسپتالوں کی حالت بہتر کرنے سے حل ہوں گے ۔انہوں نے کہاہم سندھ حکومت سے مایوس ہو کر وفاقی حکومت میں شامل ہوئے ۔پی ٹی آئی کے مشروط اتحادی ہیں لیکن وعدے پورے نہیں کئے گئے ۔انہوں نے دعوی کیا کہ نظام حکومت ہمارے ہاتھ میں ہو تو ہم شہرکی بہتری کے لیے کام کرسکتے ہیں،وزیراعظم کو نوٹس لینا چاہیے ان کے اتحادی مایوس ہورہے ہیں۔