پولیو کے مزید 4 کیسز سامنے آگئے ،رواں برس تعداد 115 ہوگئی
ویب ڈیسک
هفته, ۲۸ دسمبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
سندھ اور خیبر پختونخوا میں پولیو کے 4 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعدملک میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد115 ہوگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ کے علاقے ٹنڈو الہ یار اور سکھر جبکہ خیبر پختونخوا میں ٹانک اور بنوں میں بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔سندھ میں رواں برس پولیو وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد 19 اور خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 81 ہوگئی ۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے میں پولیو کے دو نئے کیسز ضلع ٹانک اور بنوں سے رپورٹ ہوئے ہیں،ضلع ٹانک میں 15 ماہ کے بچے اور بنوں میں 17 ماہ کی بچی پولیو سے متاثر ہوئی ہے ۔متاثرہ بچوں کے فضلوں کے نمونوں سے لیبارٹری ٹیسٹ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ،رواں سال کے دوران خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 81 ہوگئی۔