میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سی این جی سٹیشنز 8 گھنٹے کھلنے کے بعد غیر معینہ مدت کیلئے پھر بند

سی این جی سٹیشنز 8 گھنٹے کھلنے کے بعد غیر معینہ مدت کیلئے پھر بند

ویب ڈیسک
هفته, ۲۸ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

کراچی میں سی این جی سٹیشنز 8 گھنٹے کھلے رہنے کے بعد ایک بار پھر سے غیر معینہ مدت کے لیے بند ہوگئے ۔شہر قائد میں اس وقت شہریوں کی دوڑیں لگ گئیں جب حکام کی جانب سے اچانک سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا اعلان کیا گیا۔اس اعلان کے ساتھ ہی شہر بھر کے سی این جی اسٹیشنز پر گاڑیوں، بسوں اور رکشوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، سخت سردی کے باوجود اپنی باریوں کا انتظار کرنے والے شہریوں کا اسٹیشنز پر گیس کا کم پریشر ملنے کے سبب پارہ گرم نظر آیا۔انتظامیہ کی جانب سے 6روز بعد کھلنے والے سے سی این جی اسٹیشنز کو رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک صرف 8 گھنٹے کے لیے گیس کی فراہمی کی گئی جس کے بعد انہیں ایک بار پھر سے غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا ۔سوئی سدرن گیس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی روک دی جاتی ہے اور اب دوبارہ سے اسٹیشنز کھولنے کا اعلان گیس پریشر کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں