کراچی میں پارہ 9 درجے پر، سکردو میں منفی 18 تک گر گیا
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۷ دسمبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
کراچی میں پارہ 9 درجے پر، سکردو میں منفی 18 تک گر گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کر اچی میں سردی میں اضافہ ہوا ہے ، جہاں درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا مطلع صاف، جبکہ موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔ کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے ، شمال مشرق کی سمت سے چلنے والی ہلکی ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد رہا ۔دوسری جانب پاکستان کے اکثر علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے ، ملک کے شمالی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں رہے ۔ ملک میں سب سے سرد مقام سکردو رہا جہاں درجہ حرارت منفی 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ استور میں درجہ حرارت منفی 12 اور گوپس میں منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔