میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے نقل وحرکت پر پابندی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے نقل وحرکت پر پابندی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

ویب ڈیسک
منگل, ۲۴ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاکستان کے نامور ایٹمی سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنی نقل وحرکت پر پابندی کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔ ڈاکٹرقدیرخان نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں دائر کرتے ہوئے کہا کہ 25ستمبر کو ہائی کورٹ نے میری آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت کی درخواست خارج کردی، عدالت عظمی سے درخواست ہے کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر میری اپیل منظور کی جائے ۔ڈاکٹر عبدالقدیرخان نے اپیل میں کہا کہ میری 84 سال عمر ہے اور اکثر بیمار رہتا ہوں، میرے ساتھ جو سلوک کیا جارہاہے وہ کے آر ایل کے کسی سائنسدان کے ساتھ نہیں کیا گیا، قانون کے مطابق ہر شہری کو آزادانہ نقل وحرکت ،اظہار رائے کی آزادی حاصل ہے ۔ایٹمی سائنس دان نے کہا کہ مجھے کینسر کے مرض کی تشخیص ہو چکی ہے ایسی حالت میں پابندیاں جان لیوا ہو سکتی ہیں، حکومتی ادارے گمراہ کن پروپیگنڈا کررہے ہیں کہ میری جان کو خطرہ ہے ، ایک عمر رسیدہ شخص کو اسکول کالج اور یونیورسٹیوں میں کیا خطرہ پیش آسکتا ہے ، میری سکیورٹی کا یہ مطلب ہرگز نہیں نقل وحرکت پر پابندی عائد کر دی جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں