اراضی اور گاڑیوں کی رجسٹریشن میں دھوکہ دہی اور گھپلوں کا معاملہ
شیئر کریں
سندھ کے وزیر برائے انسداد بدعنوانی، آبپاشی اور زکوۃ و عشر سہیل انورسیال کی ہدایت پر کرپشن کے خلاف صوبے بھر میں کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اس ضمن میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ایسٹ زون نے اراضی اور گاڑیوں کی رجسٹریشن میں دھوکادہی اور گھپلوں کے الزام میں محکمہ ریونیو اور محکمہ ایکسائز کے درجنوں افسران و آفیشلز کے خلاف پندرہ کیسز کا اندراج کرلیا ہے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ایسٹ زون ضمیر عباسی کے مطابق اینٹی کرپشن کمیٹی ون میں کیے گئے فیصلوں کے مطابق اے سی ای ای زون نے جعلسازی اور مجرمانہ اقدام کے ذریعے زمین اور گاڑیوں کے اندراج میں دھوکہ دہی کے الزام میں محکمہ ریونیو اور ایکسائز کے کء افسران و آفیشلز کے خلاف 15 کیسز رجسٹر ڈ کرکے ایف آئی آر کا اندراج کر لیا گیا ہے ۔ڈی ڈی ایسٹ زون کے مطابق 211 ایکڑ رقبے پر مشتمل سرکاری اراضی پر قبضہ کرلیا گیا تھا جبکہ جعلی نیلامی کے کاغذات کی بنیاد پر 15 گاڑیاں غیر قانونی طور پر رجسٹرڈ کی گئی تھیں۔