سمندری طوفان، سندھ ، بلوچستان کے ماہی گیروں کے لیے ہدایات جاری
شیئر کریں
ایک اور سمندری طوفان کی موجودگی کے باعث کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے ماہی گیروں کے لیے ہدایات جاری کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کو آرڈینیشن سینٹر نے کہا ہے کہ کراچی کے جنوب میں صلالہ کے پاس ٹراپیکل سائیکلون سسٹم موجود ہے ، سمندر میں موجود طوفان کی ہوا کی رفتار 50 ناٹیکل میل ہے ۔میری ٹائم انفارمیشن کا کہنا ہے کہ طوفان سے کراچی، سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں کو خطرہ نہیں ہے ، تاہم سندھ اور بلوچستان کے ماہی گیر آیندہ ہفتے سمندر میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں، اور گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔دوسری طرف کہا گیا ہے کہ سمندر میں ہوا کے کم دباو? کے باعث کراچی میں بارش کے امکانات موجود ہیں، کراچی والے ہوشیار ہو جائیں، موسمیات کی پیش گوئی ہے کہ 11 دسمبر سے بارشیں شروع ہو سکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کو کہنا ہے کہ کل سے کراچی میں بارش کا امکان ہے ، 11 دسمبر کو مغربی سسٹم کراچی میں داخل ہو رہا ہے ، کراچی میں بارشوں کے بعد شدید سردی پڑنے کا امکان ہے ، پیش گوئی کے مطابق 13 دسمبر سے کراچی میں سخت سردی پڑے گی۔موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، علی الصبح شہر کا درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔