آرمی ایکٹ کا جائزہ لیا تو بھارتی اور سی آئی اے ایجنٹ کہا گیا، چیف جسٹس
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۸ نومبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
آرمی چیف مدت ملازمت توسیع کیس میںجمعرات کو دوران سماعت چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے کہ کل آرمی ایکٹ کا جائزہ لیا تو بھارتی اور سی آئی اے ایجنٹ کہا گیا،اس پر اٹارنی جنرل انور منصور خان نے کہا کہ ہماری بحث کا بھارت میں بہت فائدہ اٹھایا گیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہمیں ففتھ جنریشن وار کا حصہ ٹھہرایا گیا، یہ ہماراحق ہے کہ سوال پوچھیں۔ جسٹس منصورعلی شاہ نے کہا کہ اٹارنی جنرل نے بھی کل پہلی بار آرمی قوانین پڑھے ہونگے ، آپ تجویز کریں آرمی قوانین کوکیسے درست کریں۔