میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آرمی چیف ملازمت کیس ،درخواست گزار ریاض حنیف تیسرے روز بھی مرکز نگاہ

آرمی چیف ملازمت کیس ،درخواست گزار ریاض حنیف تیسرے روز بھی مرکز نگاہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۸ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق نوٹی فکیشن کو چیلنج کرنے والے ریاض حنیف راہی سپریم کورٹ میں مسلسل تیسرے روز بھی مرکز نگاہ اور زیر بحث رہے ۔جمعرات کے روز سپریم کورٹ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران درخواست گزار ریاض حنیف راہی میڈیا کے نمائندوں اور وکلا کے مرکز نگاہ رہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ریاض حنیف نے کہا کہ میری درخواست پر آج بھی سماعت ہورہی ہے ، پہلی بار سپریم کورٹ اس معاملے کو دیکھ رہی ہے ، سپریم کورٹ نے معاملہ 184/3کے تحت اٹھالیا ہے ، اس لئے عدالت میں میرا ہونا ضروری نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں