مشرف کیس کی پیروی سے انکار، ایڈیشنل اٹارنی جنرل مستعفی
ویب ڈیسک
منگل, ۲۶ نومبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے مشرف کیس کی پیروی کرنے سے انکار کرتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔طارق کھوکھرنے سابق صدر پرویز مشرف ٹرائل کیس سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاق کی درخواست دائرکی تھی۔طارق کھوسہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ضمیر انہیں اجازت نہیں دیتا کہ اس(مشرف ٹرائل)کیس کی پیروی کروں۔ذرائع کے مطابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی جس میں مشرف ٹرائل کیس پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔