حکومت انصاف کے تقاضے پورے نہیں کر رہی، اکبر ایس بابر
شیئر کریں
پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ حکومت دعوے تو کرتی ہے لیکن انصاف کے تقاضے پورے نہیں کررہی، کئی جماعتوں کے فنڈنگ کیس ایک ساتھ سننے کی درخواست تاخیری حربہ ہوگا۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہاکہ الیکشن کمیشن غیر فعال ہوتا ہے تو یہ حکومت کی ناکامی ہوگی، اس صورتحال سے نمٹنے کی تیاری ہے ، قانونی راستے موجود ہیں۔اکبر ایس بابر نے کہاکہ ملک میں اگر مدینہ کی ریاست ہوتی تو وزیراعظم استعفیٰ دیتے ۔فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے اکبر ایس بابر نے بتایا کہ یہ کیس بہت عرصے سے چل رہا ہے ، تمام شواہد مکمل ہوچکے ہیں، اسکروٹنی کمیٹی کے 42 اجلاس ہوچکے ہیں، وقت آگیا ہے اس کیس کا فیصلہ آجائے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا 2017کا حکم ہے ، تحریک انصاف کو تنبیہہ کی گئی تھی کہ کیس میں تعاون کیا جائے ۔اکبر ایس بابر نے بتایا کہ اس کیس کو مزید تعطل سے بچانے کے لیے آئینی پہلو موجود ہیں۔