چوتھی جماعت کے طالبعلم کے اغوا وزیادتی میں ملوث ملزمان کو پولیس نے چھوڑ دیا
شیئر کریں
کراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں چوتھی جماعت کے طالبعلم کے اغوا اورزیادتی میں ملوث ملزمان کو پولیس نے بااثر افراد کے کہنے پر چھوڑ دیا ہے ۔بچے کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچ کالونی میں ملزم ذیشان سمیت 3 ملزمان نے 14 اکتوبر کو میرے بیٹے کو اغوا کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے میرے چوتھی جماعت میں پڑھنے والے 13 سالہ بیٹے کو اغوا کیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعدپھینک کر فرار ہوگئے ۔واقعے کے اگلے روز میرا بیٹا بلوچ کالونی سے بیہوشی کی حالت میں ملا، واقعہ کی رپورٹ میں نے بلوچ کالونی تھانہ میں درج کرائی۔بچے کے والد کا مزید کہنا تھا کہ میرے بیٹے نے گاڑی چلانے والے ملزم ذیشان کو شناخت کیا تھا، ذیشان سمیت دیگر 2ملزمان کو پولیس نے حراست میں بھی لیا تھا،تاہم حراست میں لیے گئے ملزمان کو خاندان کے اثرو رسوخ پر شخصی ضمانت مل گئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ تفتیشی افسر نے ہم سے بچے کا میڈیکل کرانے کے کے لئے بھی پیسے مانگے تھے ۔بچے کے والد نے شکوہ کیا کہ ملزمان ا?زاد گھوم رہے ہیں، پولیس گرفتار نہیں کر رہی، ملزمان کے اہل خانہ دھمکیاں دیتے ہیں، کیس کے تفتیشی افسر سے بار بار رابطہ کرنے پر بھی جواب نہیں آیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے مقدمے میں بھی پولیس نے کسی ملزم کو نامزد نہیں کیا ہے ۔