امریکی کانگریس کے رکن نے محکمہ خارجہ اور انٹیلیجنس حکام سے مقبوضہ کشمیر پر بریفنگ مانگ لی
ویب ڈیسک
هفته, ۲۳ نومبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
امریکی کانگریس کے رکن بریڈ شرمین نے امریکی محکمہ خارجہ اور انٹیلیجنس حکام سے مقبوضہ کشمیر پر بریفنگ مانگ لی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے یورپی اراکین پارلیمنٹ کو آنے دیا تو امریکیوں کو اجازت کیوں نہیں دی۔بریڈ شر مین نے نائب امریکی وزیر خارجہ ایلس ویلز کو خط میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوالات کئے کہ کیا امریکی سفارتکاروں کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے کی اجازت دی گئی۔ امریکی کانگریس کے رکن نے کہا کہ امریکہ نے بھارت سے کتنی بار سفارتکار بھجوانے کی درخواست کی۔ بھارت امریکی سفارتکاروں کو کشمیر جانے کیوں نہیں دے رہا۔بھارت نے یورپی اراکین پارلیمنٹ کوآنے دیا تو امریکیوں کو کیوں اجازت نہیں دی جارہی۔ ان کا کہنا تھا کہ کانگریس کو کشمیر پر محکمہ خارجہ اور انٹیلیجنس کمیونٹی بریفنگ دے ۔