خواجہ سعد رفیق کو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت دیدی
شیئر کریں
لاہور کی احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے پیراگون ہاؤسنگ سکینڈل کیس میں گرفتار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیر ریلوے خواجہ محمد سعد رفیق کو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد جانے کی اجازت دے دی۔ پیراگون ہاؤسنگ سکینڈل میں جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر سعد رفیق اور رکن پنجاب اسمبلی خواجہ سلمان رفیق کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ دوران سماعت خواجہ سعد رفیق نے عدالت کو بتایا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد جانے کی اجازت دی جائے ۔ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس چل رہا ہے ۔ پہلے بھی وہ قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے جاتے رہے ہیں۔ عدالت نے سعد رفیق کی درخواست منظور کر کے انہیں اسلام آباد جانے کی اجازت دے دی۔ خواجہ برادران کی عدالت میں پیشی کے موقع پر احاطہ عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔