میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک میں مہنگائی کی شرح میں 17 فیصد اضافہ

ملک میں مہنگائی کی شرح میں 17 فیصد اضافہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۴ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

ملک میں قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے ہفتہ وار مہنگائی کی اوسط شرح 17 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔ ملک میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 27 اشیائے ضرویہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور ٹماٹر، مرغی، لہسن اور دالوں کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں، اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد وشمار کے مطابق مہنگائی میں اضافے کی اوسط شرح 17 فیصد رہی، جب کہ ماہانہ 30 ہزار روپے کمانے والوں کے لیے مہنگائی تقریبا 20 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں ٹماٹر کی قیمتوں میں 44 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور ٹماٹر کی قیمت 26 روپے اضافے کے ساتھ 86 روپے کلو تک پہنچ گئی، اس دوران زندہ مرغی کی قیمت 8 روپے بڑھ کر 168 روپے فی کلو رہیں، لہسن 3 روپے مہنگا ہوا جس کی قیمت 259 روپے فی کلو ہوگئی ہے ۔اعدادوشمار ے مطابق گزشتہ ہفتے بجلی بھی 56 پیسہ فی یونٹ مہنگی ہوئی، دال مونگ اور دال ماش 3 روپے جب کہ دال مسور کی قیمت میں ڈھائی روپے کلو اضافہ ہو گیا۔ گزشتہ ہفتے دال چنا کے نرخ ایک روپے 64 پیسے فی کلو بڑھ گئے ، آلو ڈیڑھ روپے ، انڈے ایک روپے 63 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے ، ایل پی جی سلنڈر 6 روپے مہنگا ہوا اور قیمت 1481 روپے ہوگئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں