میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دیوتائوں کا گمشدہ دیو مالائی شہر مل گیا

دیوتائوں کا گمشدہ دیو مالائی شہر مل گیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۴ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

سائنسدانوں نے دیوتاؤں کا گمشدہ دیو مالائی شہر جنوب مشرقی ایشیائی ملک کمبوڈیا کے ایک جنگل میں ڈھونڈ نکالا ہے۔اس شہر کا نام ’ مہندرا پاروتا‘ ہے جس کا مطلب اندرا کا پہاڑ ہے، اندرا دیوتاؤں کے بادشاہ کو کہا جاتا ہے۔ یہ شہر ایک ہزار سال پہلے بہت ہی پر رونق تھا اور اس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ سلطنتِ خمیر کا پہلا دارالحکومت تھا۔ ایک عرصے سے سائنسدان اس شہر کو تلاش کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے تھے لیکن انہیں اس میں کامیابی حاصل نہیں ہورہی تھی جس کے بعد سائنسدانوں نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے اس شہر کو ڈھونڈ نکالا۔سائنسدانوں نے دیو مالائی شہر کی تلاش کے لیے ا سٹیٹ آف دی آرٹ لیزر سگیننگ تکنیک استعمال کرتے ہوئے نویں صدی کے اس شہر کو کمبوڈیا کے شمال مشرقی شہر انگکور کے قریبی جنگل میں ڈھونڈ لیا۔شہر تلاش کرنے والے سائنسدانوں نے بتایا کہ اس کی باقیات پر دھول اور گھاس وغیرہ اگ چکی تھی جس کی وجہ سے اس کی نشاندہی کرپانا انتہائی مشکل مرحلہ تھا، لیزر ٹیکنالوجی کے ذریعے ہمیں 50 مربع کلومیٹر کے علاقے میں شہر کی باقیات کا پتا چلا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں