ٹرانسجینڈر گورنمنٹ جاب کیلئے کاغذات تیار رکھیں،وزیر اعلیٰ سندھ
شیئر کریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ٹرانسجینڈر کمیونٹی کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سرکاری نوکریوں (گورنمنٹ جابز) کی درخواست دینے کے لیے اپنے کاغذات تیار رکھیں۔سندھ کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم ٹرانسجینڈرز کے لیے تمام سرکاری اداروں میں 0.5فیصد نوکریوں کا کوٹہ مقرر کرنے کی منظوری دے رہے ہیںِ،انہوں نے کہاکہ مجھے ٹرانسجینڈر کمیونٹی کو مین اسٹریم میں لینا ہے ، ہم ان کو معاشرے کے کارآمد لوگ بنانا چاہتے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کابینہ اجلاس میں کہا کہ میں ا?ج ٹرانسجینڈر کو کابینہ کی طرف سے ان کے لیے کوٹہ مقرر ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں۔انہوں نے ٹرانسجینڈر کمیونٹی کو سرکاری نوکریوں کی درخواست دینے کے لیے کاغذات تیار رکھنے کی ہدایت بھی کی۔وزیر اعلیٰ سندھ نے ٹرانسجینڈر کمیونٹی کو اپنی تعلیم پر بھی توجہ دینے کی ہدایت دی ہے ،سندھ کابینہ نے سرکاری اداروں میں خواجہ سراؤں کیلئے 0.5 فیصد نوکریوں کا کوٹہ مقرر کرنے کی منظوری دے دی جب کہ وزیراعلیٰ سندھ نے خواجہ سرا کمیونٹی کو سرکاری نوکریوں کی درخواست کیلئے کاغذات تیار رکھنے کی ہدایت کی ہے ، سی ایم ہاؤس کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں چیف سیکریٹری، صوبائی وزرا، مشیر، آئی جی اور دیگرافسران شریک تھے ۔اجلاس کے ایجنڈے میں امن و امان پر بریفنگ، خواجہ سراؤں کی سرکاری نوکریوں میں0.5 فیصدکوٹہ، امن ہیلتھ سروس، انجرڈ پرسن کمپلسری میڈیکل ٹریٹمنٹ ایکٹ، انسٹیٹیوٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن ایکٹ کی منظوری، متبادل اور پائیدار انرجی پالیسی سمیت دیگر امور شامل ہیں۔