کامیاب جوان پروگرام ، روزگار فراہمی میں سنگ میل ثابت ہوگا،فردوس عاشق
شیئر کریں
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کے روزگار اور دیگر مسائل حل کرنے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا، نوجوانوں کو بلا سود اور آسان شرائط پر قرضے فراہم کیے جائیں گے ۔انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے لئے 100 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ، ہمارے نوجوان قوم کا روشن مستقبل اور ملک کو عظیم تر بنانے کی امید ہیں، نوجوانوں کی معاشی فلاح، ترقی اور زندگی میں آگے بڑھنے کے مواقع پیدا کرنے کیلئے کامیاب جوان پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوجوان استحصالی نظام کے خلاف عمران خان کا ہر اول دستہ بن کر ابھرے ، نوجوانوں نے قریہ قریہ نگرنگر تبدیلی کا پیغام پہنچایا، خواتین کو معاشی طور پر خود مختار بنانے کیلئے 25 فیصد کوٹہ بھی شامل ہے ، خواتین کو با اختیار بنا کر ترقی یافتہ اقوام کے مقابلے میں لانا وزیراعظم کا ویژن ہے ۔