میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

ویب ڈیسک
پیر, ۱۴ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسو س کئے گئے ،ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.8ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلہ پیمامرکز کے مطابق علی الصبح 6:11منٹ پراسلام آباد، راولپنڈی اور مری سمیت خیبرپختونخوا کے علاقوں پشاور، ایبٹ آباد، سوات، دیر بالا اور لوئر دیر میں زلزلے کے جھٹکے کئے گئے ،اس کے علاوہ نوشہرہ ،چارسدہ ،مردان، چترال، سوات،بٹگرام ،بٹ خیلہ ، ہری پور، بنوں، مری، دیربالا، شمالی اورجنوبی وزیرستان ،غذر سمیت مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کی گہرائی 157 کلومیٹر تھی اور مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان کا علاقہ تھا۔ زلزلے کے نتیجے میں فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور گھروں میں سوتے ہوئے لوگ بھی خوف کی وجہ سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کر تے رہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں