مولانا کے دھرنے کا پتہ نہیں، میں تو اندر بیٹھا ہوں، سراج درانی
ویب ڈیسک
هفته, ۱۲ اکتوبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کے بارے میں کوئی علم نہیں، میں تو اندر بیٹھا ہوں، مجھے کیا پتہ ملک کہ میں کیا چل رہا ہے ۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کے بارے میں کوئی علم نہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں تو اندر بیٹھا ہوں، مجھے کیا پتہ ملک میں کیا چل رہا ہے ، سنا ہے کہ وہ لوگ اسلام آباد جا رہے ہیں، جب جائیں گے تو پتہ چلے گا۔