کراچی میں مزید ڈینگی کے 143 نئے کیسز سامنے آگئے
ویب ڈیسک
جمعه, ۱۱ اکتوبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
ڈینگی سرویلنس سیل کا کہنا ہے کہ کراچی میں ڈینگی کے مزید 143 نئے کیس جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع سے 10 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ڈینگی سرویلنس سیل کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ڈینگی کے مزید 143 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ سرویلنس سیل کے مطابق سندھ کے دیگر اضلاع سے 10 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد سندھ میں رواں سال ڈینگی کیسز کی تعداد 4 ہزار 691 ہوگئی۔کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 413 ہوچکی ہے ۔ ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ڈینگی کیسز کی تعداد سندھ بھر میں 10 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے ، نجی اسپتالوں کی جانب سے ڈینگی کیس رپورٹ نہیں کیے جاتے ۔