فواد چودھری نااہلی کیس، فریقین کو تحریری جواب دینے کیلئے مزید مہلت
شیئر کریں
اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر فریقین کو تحریری جواب دینے کیلئے مزید وقت دیدیا ۔بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کی نااہلی کے لئے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فریقین کوتحریری جواب دائر کرنے کے لئے مزید وقت دے دیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ جب سیاسی کیسز عدالت میں آتے ہیں تو اس سے عدالتی ساکھ خراب ہوتی ہے جبکہ فواد چوہدری نے درخواست گزار سمیع ابراہیم پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار نے دو پروگرام کئے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے میرے خلاف درخواست منظور کرلی۔انہوں نے کہا کہ میری بیوی اور میری بیٹی کی تصویریں ٹی وی پر چلائی گئیں۔انہوں نے کہا کہ سمیع ابراہیم نے میرے خلاف پروگرام کئے اور سوشل میڈیا پر میرے خلاف مہم چلائی جارہی ہے ۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میں اس کس کا سامنا کرنا چاہتا ہوں، عدالت جرمانہ لگا کر کیس ختم کرے ، پھر بلیک میلنگ نہ ہو۔