میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مریم نواز ،یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع

مریم نواز ،یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع

ویب ڈیسک
بدھ, ۹ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

عدالت نے چوہدری شوگرملز کیس میں مسلم لیگ(ن) کی نائب صدرمریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی۔ بدھ کو لاہور میں ڈیوٹی جج جواد الحسن نے چوہدری شوگر ملز کیس کی سماعت کی، نیب کی جانب سے مریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس کو پیش کیا گیا، کمرے میں پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد کی موجودگی کے باعث شدید بدنظمی دیکھی گئی جس پر عدالت نے فوری طور پر کمرے سے غیر متعلقہ افراد کو نکالنے کا حکم دے دیا۔دوران سماعت فاضل جج نے نیب پراسکیوٹر سے استفسار کیا کہ مریم نواز اور یوسف عباس کا ریفرنس کب دائر کیا جائے گا؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ مریم نواز اور یوسف عباس کے خلاف تحقیقات ابھی جاری ہیں، تحقیقات مکمل ہونے پر چوہدری شوگر مل کا ریفرنس دائر کردیا جائے گا۔فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے مریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کردی۔ عدالت نے حکم دیا کہ مریم نواز اور یوسف عباس کو 23 اکتوبر کو پیش کیا جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں