میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں بارش،اتوار تک سلسلہ جاری رہنے کا امکان

کراچی میں بارش،اتوار تک سلسلہ جاری رہنے کا امکان

ویب ڈیسک
جمعه, ۴ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

سندھ کے دارالحکومت کراچی سمیت مختلف علاقوں میں اگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے موسم قدرے خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے اتوار تک کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشن گوئی کی ہے ۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان کے راستے داخل ہوا۔جس کے باعث پہلے گوادر میں بارش ہوئی، اس کے بعدوسطی اور مشرقی بلوچستان اور بالائی سندھ کے کچھ علاقوں لاڑکانہ، جیکب آباد اور موہنجو دڑو میں ہلکی بارش ہوئی۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بھی رات گئے بارش ہوئی، سب سے زیادہ 10ملی میٹر بارش مسرور بیس میں ریکارڈ کی گئی۔ان کا کہنا ہے کہ بارش کا یہ سسٹم 2 سے 3 روز تک ان علاقوں میں فعال رہے گا، اس دوران کراچی سمیت بالائی اور زیریں سندھ اور مشرقی بلوچستان کے کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق یہ بارش کہیں ہلکی، کہیں ذرا سی تیز، اور کہیں پر گرج چمک کے ساتھ ہوگی، تیز ہونے والی بارش کا دورانیہ مختصر وقت کے لیے ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں