فنی خرابی، عمران خان کاطیارہ واپس نیویارک لینڈکرگیا
شیئر کریں
وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کی 74 ویں جنرل اسمبلی میں شاندار خطاب کے بعد امریکا سے وطن واپسی کے لیے پرواز میں تھے کہ اچانک طیارے میں تکنیکی خرابی کے باعث اسے نیویارک میں واپس لینڈ کردیا گیا۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے طیارے میں نیویارک سے وطن واپس آرہے تھے جن کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دیگر رہنما اور وفد شامل ہے ۔ وزیراعظم تقریبا 5 گھنٹے پہلے نیویارک سے وطن واپس روانہ ہوئے تھے کہ طیارے میں معمولی تکنیکی خرابی ٹورنٹو کی قریب پیش آئی۔ رسک نہیں لیا گیا اور طیارے کو دوبارہ نیویارک کے جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا جس کے بعد وزیر اعظم وفد سمیت امریکی سکیورٹی سکواڈ کے ہمراہ ہروز ویلٹ ہوٹل دوبارہ پہنچے ، وزیر اعظم کی آمد کے بعد روز ویلٹ ہوٹل کی سکیورٹی دوبارہ بڑھا دی گئی نعیم الحق نے کہا کہ جہازابھی تک ایئرپورٹ پرموجود ہے ،تکنیکی خرابی کودورکیا جا رہا ہے ۔