میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دھاندلی زدہ الیکشن کے خلاف اسلام آباد آرہے ہیں،مولانا فضل الرحمان

دھاندلی زدہ الیکشن کے خلاف اسلام آباد آرہے ہیں،مولانا فضل الرحمان

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۲ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

جمعیت علما ء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر مشترکہ حکمت عملی کا اعلان کریں گے ، اسلام آباد جانے کا مقصد کسی ادارے کے ساتھ تصادم کا ارادہ نہیں، آزادی مارچ کی تاریخ کا تعین ایک دو دن میں کر لیں گے ،اپوزیشن جماعتوں کواسلام آباد معاہدے پر قائم رہنا چاہیے ملک و قوم فراڈ حکومتوں کے تجربوں کے متحمل نہیں ہو سکتے ۔ ،قومی مفادات کے تحفظ کے لیے میدان میں کھڑے ہونے والے حکمران نہیں جو کچھ کرنا ہے مجھے اور آپ کو کرنا ہے ، دھاندلی زدہ الیکشن کے خلاف اسلام آباد کی جانب آرہے ہیں۔پوری قوم ہمارے ساتھ ہے ، مظلوم طبقات کی آواز بن کر آزادی مارچ کررہے ہیں،جمعیت ایک مضبوط سیاسی قوت ہے اگر ہمارا راستا روکا گیا تو کسی کو بھی چلنے نہیں دیں گے ،موجودہ حکومت نے قرضوں کا گزشتہ تمام حکومتوں کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں ،آج ہم میدان میں آئے ہیں تو آئین اور قانون کے دائرہ میں رہ کر کام کررہے ہیں، پاکستان میں مذہب لاوارث نہیں ہم تنہا نہیں،قوم ہمارے ساتھ ہے ، حکمرانوں کو اسرائیل سے دوستی کی فکر ہے اسے تسلیم کرنے کی باتیں جاری ہیں، اسرائیل کو تسلیم کرنا فلسطین کے قبضے کوتسلیم کرنے کے مترادف ہوگا ۔مولانا فضل الرحمن نے ان خیالات کا اظہار لاہور وحدت روڈ پرختم نبوت کانفرنس سے خطاب میں کیا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت نے ختم نبوت کے دشمنوں کا جس طرح تعاقب کیا اور اسلام کے قلعہ کی حفاظت کی اس پر میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں